حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع علماء و خطباء، ممبئی نے مولانا سید نعیم عباس عابدی کی خبر رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت پیش کی ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
رضا بقضائه و تسلیما لامره
مبلغ رسالات الہیہ، بے باک خطیب، مخلص عالم دین، اسلام ناب محمدی کے پیغام رساں حجة الاسلام مولانا سید نعیم عباس صاحب کی رحلت کی خبر نے ہم سب کے دلوں کو مجروح کر دیا۔
موصوف نے سخت ترین حالات میں بے خوف ہو کر پیغام حق لوگوں تک پہچایا ہے، اور کثیر تعداد میں شاگردوں کی تربیت کر کے دین کی عظیم خدمت انجام دی ہے۔
اللہ ان کی مغفرت فرمائے، جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عنایت فرماے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
مجتمع علماء و خطباء امام زمانہ، رہبر معظم، علماء و مراجع، ان کے شاگردان اور بالخصوص ان کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
مجتمع علماء و خطباء، ممبئی
آپ کا تبصرہ